فهرس الكتاب

الصفحة 5300 من 6343

(2) آیت 6 میں تنبیہ کی ہے کہ ایک شخص کی صرف یہی ذمہ داری نہیں ہے کہ اپنی ذات کو خدا کے عذاب سے بچانے کی کوشش کرے بلکہ اس کی ذمہ داریہ بھی ہے کہ جس دن خاندان کی سربراہی کابوجھ اس پر ڈالا گیا ہے اس کو بھی اس سے بچانے کی کوشش کرے، حدیث میں ہے کہ نبی نے فرمایا تم میں سے ہر ایک راعی ہے اور ہر ایک اپنی رعیت کے معاملہ میں جواب دہ ہے۔ حکمران راعی ہے اور وہ اپنی رعیت کے معاملہ میں جواب دہ ہے اسی طرح مرد اپنے تمام گھروالوں کاراعی ہے اور وہ ان کے بارے میں جواب دہ ہے اور عورت اپنے شوہر کے بچوں اور گھر کی راعی ہے اور وہ ان کے بارے میں جواب دہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت