فهرس الكتاب

الصفحة 2417 من 6343

پھر ان کا کیا حال ہونا ہے جو پچھلے زمانوں میں گزر کے ہیں۔ یعنی اگر پروردگار عالم وہی ہے جس کا تم نام لے رہے ہو تو یہ بات پہلوں نے کیوں نہ کہیں؟ کیا وہ سب گمراہی میں پڑے؟ علمھا عند ربی فی کتاب۔ حضرت موسیٰ نے کہا مجھے کیا معلوم ان کا کیا حال تھا اور انہیں کیا پیش آئے گا؟ اور تمہیں اس کی فکر کیوں ہوں؟ اس کا علم اللہ کے نوشتہ میں ہے۔ ہر فرد اور ہر گروہ اپنی حالت کے مطابق اپنا نتیجہ پائے گا۔ ہم اپنی فکر کریں، پچھلوں کی فکر میں کیوں پڑیں؟ (لھا ما کسبت ولکم ما کسبتم ولا تسئلون عما کانوا یعملون)

اس مکالمہ سے اندازہ کرو کہ انبیا کا طریق موعظت مجادلہ و مناظرہ کے طریقہ سے کس درجہ مختلف ہے؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت