(5) جنت کی ان نعمتوں کا ذکر سورۃ الکہف میں بھی بیان ہوا ہے اور بعض دیگر سورتوں میں بھی یہ ذکر ملتا ہے جنت میں جو شراب پیش ہوگی ایک تو وہ ہوگی جس میں کافور کی آمیزش ہوگی اور دوسری وہ کہ جس میں زنجیل (سونٹھ) کی آمیزش ہوگی، اس کے بعد یہاں اب فرمایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شراب طہور پلائے گا۔