فهرس الكتاب

الصفحة 4521 من 6343

(2) توحید کے سلسلہ میں قرآن مجید نے ہر مقام پر آسمان وزمین میں قدرت کی پھیلی ہوئی نشانیوں کو پیش کیا ہے جس میں خود انسان کی پیدائش اور حیوانات کی افزائش کاسلسلہ رات دن کا اختلاف اور آسمان سے بارش کے ذریعہ سے انسانی غذا کا انتظام سبھی داخل ہیں۔ یہ اللہ کا قانون ہے کہ باران رحمت نمودار ہوتا اور زندگی کی برکتوں سے زمین کے ایک ایک کونے کو مالا مال کردیتا ہے پھر کیا ضروری نہیں کہ جب عالم انسانیت ہدایت وسعادت کی شادابیوں سے محروم ہوجائے تو باران رحمت نمودار ہوکرایک روح کو پیام زندگی پہنچا دے روحانی سعادت کی یہ بارش کیا ہے؟ وحی الٰہی ہے تم اس منظر پر کبھی متعجب نہیں ہوتے کہ پانی برسا اور مردہ زمین میں زندہ ہو پھر اس پر کیوں چونک اٹھو کہ وحی الٰہی ظاہر ہوئی اور مردہ روحوں میں زندگی کی جنبش پیدا ہوگئی؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت