فهرس الكتاب

الصفحة 1627 من 6343

حضرت یوسف کی مصری زندگی اور مصری کامرانیوں کی ابتدا۔

جب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا تو گویا حجرت یوسف کی مصری کامرانیوں کی بنیاد پڑگئی اور وہ میدان پیدا ہوگیا جہاں ان کے جوہر کھلنے والے اور بتدریج تخت مصر تک پہنچانے والے تھے۔ پس فرمایا (کذلک مکنا لیوسف فی الارض) اس طرح ہم نے یوسف کے مصر میں قدم جما دیے کہ غلام ہو کر بکا تھا لیکن معزز و محترم ہو کر زندگی بسر کرنے لگا۔ نیز اس میں یہ مصلحت بھی تھی کہ اس پر تاویل الاحادیث کے علم کی راہ کھول دیں جس کی خبر ستاروں والے خوب میں دی جاچکی تھی۔ (تاویل الاحادیث کی تشریح آخری نوٹ میں ملے گی)

پھر فرمایا: واللہ غالب علی امرہ۔ دیکھو خدا جو کچھ چاہتا ہے کس طرح کر کے رہتا ہے؟ بھائیوں نے یوسف کو نامراد کرنا چاہا تھا لیکن انہوں نے جو کچھ کیا وہی اس کی فتح و فیروزی کا ذریعہ بن گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت