فهرس الكتاب

الصفحة 2664 من 6343

آیت (ّ49) پچھلے ارشادات کا خلاصہ ہے۔ فرمایا اعلان کردو، میرا ظہور تمہارے لیے ایک آشکارا انذار ہے، اور اب راہیں صرف دو ہی ہیں اور نتیجے بھی دو ہی پیش آنے والے ہیں، ایمان و عمل والوں کے لیے آخرت میں مغفرت اور دنیا میں رزق کریم کی بشارت ہے اور سچائی کی نشانیوں سے لڑنے والوں کے لیے نامرادی و عذاب کی وعید، اب جو راہ چاہو اختیار کرلو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت