فهرس الكتاب

الصفحة 1358 من 6343

حیات و ممات روحانی:

آیت (116) میں فرمایا آسمان و زمین کی پادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے، وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے، یہاں جسمانی موت و حیات کا ذکر نہ تھا، پس مقصود یہ ہے کہ نجات و بخشش کا رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے اور جس طرح اجسام کی موت و حیات اس کے حکم سے ہے اسی طرح روح کی ہدایت و شقاوت کا معاملہ بھی اسی کے حکم پر موقوف ہے اور اس کے حکم سے مقصود اس کے ٹھہرائے ہوئے قوانین ہیں۔ ان قوانین کے مطابق کسی کی راہ سعادت کی راہ ہوتی ہے، کسی کی شقاوت کی، اور ان کے خلاف کبھی کوئی بات ظہور میں نہیں آسکتی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت