فهرس الكتاب

الصفحة 2854 من 6343

(29) ۔ قرآن مجید نے اس حقیقت پر توجہ دلائی ہے کہ کائنات ہستی میں جتنی چیزیں ہیں سب اللہ کے آگے جھکی ہوئی ہیں سب اس کی تسبیح وتقدیس میں زمزمہ سج ہیں سب اس کی عبادت میں سرگرم ہیں۔ ولکن لاتفقھون تسبیھم (17۔ 44) تمہیں ان کی تسبیح کی فہم وبصیرت نہیں تم انہیں عالم تسبیح وتقدیس میں مگر سمجھتے نہیں۔ اس تسبیح وصلوۃ کی حقیقت کیا ہے؟ اس کی تشریح گزشتہ سورتوں کے نوٹوں میں کی جاچکی، خصوصا بنی اسرائیل کی آیت 44 کے نوٹ میں اور تفسیر سورۃ فاتحہ میں۔ یہاں آیت 41 میں جو مزید اشارات کیے گئے ہیں ان کی تشریح آخر میں ملے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت