(6) آیت 26 میں کافروں کے اس منصوبے کا ذکر ہے جو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت تبلیغ کے کام کو روکنے کے لیے کام میں لارہے تھے کہ قرآن نہ خود سنو اور نہ کسی دوسرے کوسننے دو۔ اس طرح کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قرآن سناناشروع کریں تو شوروغل سے آپ کی آواز دبانے کی کوشش کرو۔