فهرس الكتاب

الصفحة 2495 من 6343

آیت (129) میں فرمایا اگر پہلے سے اللہ کا یہ قانون موجود نہ ہوتا کہ انکار و بد عملی کے نتائج اپنے مقررہ وقت اور مقررہ حالت کے مطابق ظہور میں آئیں تو یہ لوگ اپنی سرکشیوں کی وجہ سے کب کے ملزم ہوچکے تھے لیکن یہاں ہر گوشہ میں رحمت الہی نے ڈھیل دے رکھی ہے اور ضروری ہے کہ مقررہ وقت کا انتظار کیا جائے۔ لیکن یہ انتظار کس طرح کیا جائے؟ اس طرح کہ صبر اور صلوۃ کی روح سے معمور ہوجاؤ۔ یہی وہ دو عنصر ہیں جن سے ہر طرحح کی کامرانی و فتح مندی ڈھل سکتی ہے اور ظہور میں آسکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت