فهرس الكتاب

الصفحة 1840 من 6343

اس کے بعد آیت (25) میں فرمایا: (وان ربک ھو یحشرھم انہ حکیم علیم) یعنی ایسا ضرور ہونے والا ہے کہ تمہارا پروردگار جزائے عمل کے لیے انہیں اپنے حضور جمع کرے کیونکہ تمام باتوں کی طرح اس بات کے لیے بھی اس نے ایک اندازہ ٹھہرا دیا ہے، وہ حکیم و علیم ہے اور جب وہ حکیم ہے تو ممکن نہیں کہ اس نے انسان کے اعمال کے لیے کوئی اندازہ نہ ٹھہرا دیا ہو اور جب وہ علیم ہے تو ممکن نہیں کہ انسان کے اعمال اس کی نظر سے پوشیدہ رہ سکیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت