فهرس الكتاب

الصفحة 3559 من 6343

(7) آیت 26 میں کفار قریش کی تنبیہ کی ہے کہ تاریخ کے مسلسل عمل اور تجربے سے سبق حاصل کرو جس قوم نے بھی اللہ کے رسول کو جھٹلایا ہے وہ دنیا سے مٹ گئی، آج تم اپنے پیغمبر سے بار بار عذاب کا مطالبہ کرتے ہو، لیکن یاد رکھو کہ جب وہ عذاب آئے گا تو پھر تم کو سنبھلنے کا موقع نصیب نہیں ہوگا اور اس وقت ایمان لانا لاحاصل ہوگا لہذا اے پیغمبر آپ ان کی تباہی کا کچھ دیرانتظار کریں جیسا کہ یہ لوگ تمہاری تباہی کے منتظر ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت