(17) ۔ عمل صالح انسان کے دل کو سنوارتا ہے اس لیے پچھلے گناہوں کاجوداغ دل میں ہوتا ہے اسے بھی مٹا دیتا ہے خدا گناہوں کی ناکام زندگی، نیکی کی سعید وکامیاب زندگی سے بدل دیتا ہے، مثلا حضرت عمر جب تلوار لے کر نبی کے قتل کے لیے چلے تو یہ تلوار کسی مفسدانہ نظر آتی ہوگی مگر اب اس کے ہر جوہر میں ایمان واصلاح کے جلوے چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کیا یہ نیکی کو بدی سے بدل دینا نہیں؟۔