فهرس الكتاب

الصفحة 1318 من 7563

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا

1318 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ النَّجَاشِيَّ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا

ہم سے مسدد نے بیان کیا' انہوں نے کہا کہ ہم سے یزیدبن زریع نے بیان کیا' انہو ںنے کہا کہ ہم سے معمرنے' ان سے زہری نے' ان سے سعید نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کی وفات کی خبر سنائی' پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں' پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت