4506 حدثنا عياش بن الوليد، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ أنه قرأ {فدية طعام مساكين} قال هي منسوخة.
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا ، کہاہم سے عبد الاعلیٰ نے بیان کیا ، ان سے عبید اللہ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انھوں نے یوں قرات کی فدیۃ ُبغیر تنوین طعام مساکین " بتلایا کہ یہ آیت منسوخ ہے ۔
یہی قول راجح ہے کیونکہ اگر وعلی الذین یطیقونہ ( البقرۃ: 184 ) سے وہ لوگ مراد ہوتے جن کو روزے کی طاقت نہیں تو آگے یہ ارشادکیوں ہوتا وان تصوموا خیر لکم ( البقرۃ: 184 ) ( وحیدی )