فهرس الكتاب

الصفحة 6503 من 7563

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

باب: نبی کریم ﷺکا ارشاد کہ میں اور قیامت دونوں ایسے نزدیک ہیں جیسے یہ( کلمہ اور بیچ کی انگلیاں )نزدیک ہیں

6503 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَكَذَا» وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَيَمُدُّ بِهِمَا

ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو غسان نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو حازم نے بیان کیا، ان سے سہل رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میں اورقیامت اتنے نزدیک نزدیک بھیجے گئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوانگلیوں کے اشارہ سے ( اس نزدیکی کو ) بتا یا پھر ان دونوں کو پھیلا یا۔

مطلب یہ ہے کہ مجھ میں اور قیامت میں اب کسی نئے پیغمبرورسول کا فاصلہ نہیں ہے اور میری امت آخری امت ہے اسی پر قیامت آئے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت