4501 حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن عبيد الله، قال أخبرني نافع، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ قال كان عاشوراء يصومه أهل الجاهلية، فلما نزل رمضان قال من شاء صامه، ومن شاء لم يصمه .
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے عبید اللہ نے بیان کیا ، انہیں نافع نے خبر دی اوران سے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ عاشوراء کے دن جاہلیت میں ہم روزہ رکھتے تھے لیکن جب رمضان کے روزے نازل ہو گئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا کہ جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے ۔