فهرس الكتاب

الصفحة 4544 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: آیت(واتقوا یومًا ترجعون فیہ الی اللہ )کی تفسیر

4544 حدثنا قبيصة بن عقبة، حدثنا سفيان، عن عاصم، عن الشعبي، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ قال آخر آية نزلت على النبي صلى الله عليه وسلم آية الربا‏.‏

ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے عاصم بن سلیمان نے ، ان سے شعبی نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آخری آیت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی وہ سود کی آیت تھی ۔

دوسری روایت میںابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کی صراحت ہے کہ آخری آیت جو نازل ہوئی وہ آیت واتقوا یوما ترجعون فیہ الی اللہ ( البقرۃ: 281 ) تھی، حضرت امام بخاری نے یہ روایت لاکر اس طرف اشارہ کیاکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد آیت " ربا " سے یہی آیت ہے، اس طرح باب کی مطابقت بھی حاصل ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت