فهرس الكتاب

الصفحة 7183 من 7563

کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں

باب : کنویں اور اس جیسی چیزوں کے مقدمات فیصل کرنا

7183 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْلِفُ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ مَالًا وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ

ہم سے اسحاق بن نفر نے بیان کیا ' کہا ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا ' کہا ہم کو سفیان نے خبر دی ' انہیں منصور اور اعمش نے ' ان سے ابو وائل نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایسی قسم کھائے جو جھوٹی ہو جس کے ذریعہ وہ کسی دوسے کا مال مار لے تو اللہ سے وہ اس حال میں ملے کا کہ وہ اس پر غضبناک ہو گا'پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت ( اس کی تصدیق میں) نازل فرمائی " بلا شبہ جو لوگ اللہ کے عہد اور اس کی قسموں کو تھوڑیت پونجی کے بدلے خرید تے ہیں " ( الایہ)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت