فهرس الكتاب

الصفحة 3815 من 7563

کتاب: انصار کے مناقب

باب: حضرت خدیجہ ؓ سے نبی کریم ﷺکی شادی اور ان کی فضیلت کا بیان

3815 حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ح حَدَّثَنِي صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ

مجھ سے محمدنے بیان کیا ، کہا ہم کو خبردی عبدہ نے ، انہیں ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن جعفرسے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( دوسری سند ) اور مجھ سے صدقہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبدہ نے خبردی ، انہیں ہشام نے ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ میںنے عبداللہ بن جعفرسے سنا انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اپنے زمانے میں ) حضرت مریم علیہاالسلام سب سے افضل عورت تھیں اور ( اس امت میں ) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سب سے افضل ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت