1505 حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نُطْعِمُ الصَّدَقَةَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ' انہو ںنے کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے زیدبن اسلم نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے عیاض بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم ایک صاع جو کاصدقہ دیا کرتے تھے۔
تفصیل سے بتلایا جاچکا ہے کہ صاع سے مراد صاع حجازی ہے جو عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں مروج تھا۔ جس کا وزن تین سیر سے کچھ کم ہوتا ہے۔