4038 حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا إِلَى أَبِي رَافِعٍ فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ بَيْتَهُ لَيْلًا وَهُوَ نَائِمٌ فَقَتَلَهُ
مجھ سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن ابی زائدہ نے ، انہوں نے اپنے والد زکریا بن ابی زائدہ سے ، ان سے ابو اسحاق سبیعی نے بیان کیا ، ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چندآدمیوں کو ابو رافع کے پاس بھیجا ( منجملہ ان کے ) عبداللہ بن عتیک رات کو اس گھر میں گھسے ، وہ سو رہا تھا ۔ اسے قتل کیا ۔