5045 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہاہم سے جریر بن حازم ازدی نے بیا ن کیا ، کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت قرآن مجید کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتلایا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ کوکھینچ کر پڑھتے تھے جن میں مد ہوتا تھا ۔