7313 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ لَمَّا نَزَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ قَالَ أَعُوذُ بِوَجْهِكَ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ قَالَ أَعُوذُ بِوَجْهِكَ فَلَمَّا نَزَلَتْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ قَالَ هَاتَانِ أَهْوَنُ أَوْ أَيْسَرُ
ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیان کیا ' کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ' ان سے عمر بن دینار نے بیان کیا کہ میں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ' انہوں نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی کہ " کہو کہ وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیجے۔ " تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں تیرے با عظمت وبزرگ منہ کی پناہ مانگتا ہوں " تمہارے پاؤں کے نیچے سے " ( عذاب بھیجے ) تو اس پر پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں تیرے مبارک منہ کی پناہ مانگتا ہوں ' پھر جب یہ آیت نازل ہوئی کہ " یا تمہیں فرقوں میں تقسیم کردے اور تم میں سے بعض کو بعض کا خوف چکھائے " تو آپ نے فرمایا کہ یہ دونوں آسان وسہل ہیں ۔
اوپر سے پتھروں یا بارش کا عذاب مراد ہے ۔ نیچے سے زلزلہ اور زمین میں دھنس جانا مراد ہے ۔