فهرس الكتاب

الصفحة 5157 من 7563

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: جہاد میں جانے سے پہلے نئی دولہن سے صحبت۔۔۔

5157 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غَزَا نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ فَقَالَ لِقَوْمِهِ لَا يَتْبَعْنِي رَجُلٌ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا وَلَمْ يَبْنِ بِهَا

ہم سے محمد بن علاءنے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد اللہ بن المبارک نے بیان کیا ، ان سے معمربن راشد نے ، ان سے ہمام نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گزشتہ انبیاءمیں سے ایک نبی ( حضرت یوشعؑ یا حضرت داؤد ) علیہ السلام نے غزوہ کیا اور ( غزوہ سے پہلے ) اپنی قوم سے کہا کہ میرے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ چلے جس نے کسی نئی عورت سے شادی کی ہو اور اس کے ساتھ صحبت کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور ابھی صحبت نہ کی ہو ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت