فهرس الكتاب

الصفحة 5373 من 7563

کتاب: کھانوں کے بیان میں

باب: اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ میں فرمایا

5373 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ وَفُكُّوا الْعَانِيَ قَالَ سُفْيَانُ وَالْعَانِي الْأَسِيرُ

ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی ، انہیں منصور نے ان سے ابو وائل نے بیان کیا ، اور ان سے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بھوکے کو کھلاؤ پلاؤ ، بیمار کی مزاج پرسی کرو اور قیدی کو چھڑاؤ ۔ سفیان ثوری نے کہا کہ ( حدیث میں ) لفظ " عانی " سے مراد قیدی ہے

بے گناہ مظلوم قیدی مسلمان کو آزاد کرانا بہت نیکی ہے۔ زہے نصیب اس مسلمان کے جس کو یہ سعادت مل سکے ۔ اللہ جنت نصیب کرے حضرت مولانا عبدالشکور شکراوی اخی المکرم مولانا عبدالرزاق صاحب کو جنہوں نے ایک نازک ترین وقت میں میری اس طرح مدد فرمائی تھی۔ اللھم اغفر لھم وارحمھم آمین ( راز )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت