فهرس الكتاب

الصفحة 7392 من 7563

کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جہمیہ وغیرہ کی تردید

باب : اس بیان میں کہ اللہ کے ننانوے نام ہیں ۔

7392 حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ أَحْصَيْنَاهُ حَفِظْنَاهُ

ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ' انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ' کہا ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا ' ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ' اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ۔ جو انہیں یاد کرلے گا وہ جنت میں جائے گا ۔

سورہ یٰسین کی آیت وکل شیئی احصیناہ فی امام مبین۔ ( یٰسین: 12 ) میں یہ لفظ وارد ہوا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت