3961 حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا قَيْسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَتَى أَبَا جَهْلٍ وَبِهِ رَمَقٌ يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ هَلْ أَعْمَدُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا ، ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ، ہم سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا ، ہم کو قیس بن ابوحازم نے خبر دی اور انہیں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ بدر کی لڑائی میں وہ ابوجہل کے قریب سے گزرے ، ابھی اس میں تھوڑی سی جان باقی تھی ، اس نے ان سے کہا ، اس سے بڑا کوئی اور شخص ہے جس کوتم نے مارا ہے ؟