6367 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا المُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ وَالهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ»
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہاہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا ، کہاکہ میں نے اپنے والد سے سنا ، بیان کیاکہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے " اے اللہ ! میں تیری پنا ہ مانگتاہوں عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے اور بہت زیادہ بڑھاپے سے اور میں تیری پناہ مانگتاہوں زندگی اور موت کی آزمائشوں سے۔