فهرس الكتاب

الصفحة 3428 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : حضرت لقمان کا بیان اور سورۃ لقمان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔

3428 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَنَزَلَتْ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ،کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ،ان سےاعمش نے ،ان سے ابراہیم نے ،ان سےعلقمہ نےاوران سےحضرت عبداللہ بن مسعود نے بیان کیا کہ جب آیت ''جولوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم کی ملاوٹ نہیں کی ،،نازل ہوئی تونبی کریم ﷺ کےصحابہ نےعرض کیا'' ہم میں ایسا کون ہوگا جس نے اپنے ایمان میں ظلم نہیں کیا ہوگا۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی '' اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔بے شک شرک ہی ظلم عظیم ہے۔

یہ روایت اوپر گزرچکی ہے ۔اس روایت میں گوحضرت لقمان ؑ کاذکر ہےمگر چونکہ اس کےبعد والی روایت میں ہےاور یہ آیت حضرت لقمان ہی کا قول ہےلہذا باب سے مناسبت ظاہر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت