فهرس الكتاب

الصفحة 5369 من 7563

کتاب: خرچہ دینے کے بیان میں

باب: اللہ تعالیٰ کا سورۃ بقرہ میں یہ فرمانا کہ بچے کے وارث(مثلًا بھائی چچا وغیرہ)پر بھی یہی لازم ہے

5369 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِي مِنْ أَجْرٍ فِي بَنِي أَبِي سَلَمَةَ أَنْ أُنْفِقَ عَلَيْهِمْ [ص:67] ، وَلَسْتُ بِتَارِكَتِهِمْ هَكَذَا وَهَكَذَا، إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، لَكِ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ»

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، انہیں ہشام نے خبردی ، انہیں ان کے والد نے ، انہیں زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا مجھے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ ( ان کے پہلے شوہر ) کے لڑکوں کے بارے میں ثواب ملے گا اگر میں ان پر خرچ کروں ۔ میں انہیں اس محتاجی میں دیکھ نہیں سکتی ، وہ میرے بیٹے ہی تو ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ۔ تمہیں ہر اس چیز کا ثواب ملے گا جو تم ان پر خرچ کرو گی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت