فهرس الكتاب

الصفحة 5922 من 7563

کتاب: لباس کے بیان میں

باب: عورت کا اپنے ہاتھ سے اپنے خاوند کو خوشبو لگانا

5922 حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ القَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «طَيَّبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي لِحُرْمِهِ، وَطَيَّبْتُهُ [ص:164] بِمِنًى قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ»

مجھ سے احمد بن محمد مروزی نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی ، انہیں عبدالرحمن بن قاسم نے خبر دی ، انہیں ان کے والد قاسم بن محمد نے اوران سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میںنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام میں رہنے کے لیے اپنے ہاتھ سے خوشبو لگائی میں نے اسی طرح ( دسویں تاریخ کو ) منیٰ میں طواف زیارت کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ سے آپ کو خوشبو لگائی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت