فهرس الكتاب

الصفحة 4546 من 7563

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

باب: آیت( آمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ )الخ کی تفسیر

4546 حدثني إسحاق، أخبرنا روح، أخبرنا شعبة، عن خالد الحذاء، عن مروان الأصفر، عن رجل، من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ـ قال أحسبه ابن عمر ـ ‏ {‏إن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه‏} ‏ قال نسختها الآية التي بعدها‏.‏

مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، انہیں روح بن عبادہ نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے خبر دی ، انہیں خالد حذاءنے ، انہیں مروان اصفر نے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے ، کہا کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں ۔ انہوں نے آیت (( وان تبدوا مافی انفسکم او تخفوہ ) )کے متعلق بتلایا کہ اس آیت کو اس کے بعد کی آیت (( لا یکلف اللہ نفساالا وسعھا ) )نے منسوخ کردیا ہے ۔

پہلی آیت کا مفہوم یہ تھا کہ تمہارے نفسوں کے وساوس پر بھی مواخذہ ہوگا۔ یہ معاملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر بہت شاق گزرا اور واقعی شاق بھی تھا کہ وساوس نفسانی دلوں میں پید اہوتے رہتے ہیں۔ آیت لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا نے اس آیت کو منسوخ کر دیا اور محض وساوس نفسانی پر گرفت نہ ہونے کا اعلان کیا گیا جب تک ان کے مطابق عمل نہ ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت