فهرس الكتاب

الصفحة 1491 من 7563

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

باب: نبی کریم ﷺ اور آپ کی آل

1491 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِخْ كِخْ لِيَطْرَحَهَا ثُمَّ قَالَ أَمَا شَعَرْتَ أَنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن زیاد نے بیان کیا ' کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ' انہوں نے بیان کیا کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے زکوٰۃ کی کھجوروں کے ڈھیر سے ایک کھجور اٹھاکر اپنے منہ میں ڈال لی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ چھی چھی! نکالو اسے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم لوگ صدقہ کامال نہیں کھاتے۔

قسطلانی نے کہا کہ ہمارے اصحاب کے نزدیک صحیح یہ ہے کہ فرض زکوٰۃ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے لیے حرام ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے۔ امام جعفر صادق سے شافعی رحمہ اللہ اور بیہقی رحمہ اللہ نے نکالا کہ وہ سبیلوں میں سے پانی پیا کرتے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ تو صدقے کا پانی ہے' انہوں نے کہا ہم پر فرض زکوٰۃ حرام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت