فهرس الكتاب

الصفحة 1463 من 7563

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

باب: مسلمان پراس کے گھوڑوں کی زکوۃ دینا ضرور نہیں ہے

1463 حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ وَغُلَامِهِ صَدَقَةٌ

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ ہم سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا ' انہوں نے کہا کہ میں نے سلیمان بن یسار سے سنا ' ان سے عراک بن مالک نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ واجب نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت