فهرس الكتاب

الصفحة 5138 من 7563

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: اگر بیٹی کا نکاح جبرًا کر دیا تو یہ۔۔۔

5138 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ عَنْ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهْيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهُ حَدَّثَنَا

ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہاکہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے عبد الرحمن بن قاسم نے ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے عبد الرحمن اورمجمع نے جو دونوںیزید بن حارثہ کے بیٹے ہیں ، ان سے خنساءبنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہ نے کہ ان کے والد نے ان کا نکاح کردیا تھا ، وہ ثیبہ تھیں ، انہیں یہ نکاح منظور نہیں تھا ، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نکاح کو فسخ کر دیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت