فهرس الكتاب

الصفحة 5137 من 7563

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: باپ یا کوئی دوسرا ولی کنواری یا بیوہ۔۔۔

5137 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي قَالَ رِضَاهَا صَمْتُهَا

ہم سے عمر وبن ربیع بن طارق نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے لیث بن سعد نے خبردی ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے ، انہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام ابو عمر و ذکوان نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! کنواری لڑکی ( کہتے ہوئے ) شرماتی ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا خاموش ہوجانا ہی اس کی رضامندی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت