فهرس الكتاب

الصفحة 3982 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: بدر کی لڑائی میں حاضر ہونے والوں کی فضیلت کا بیان

3982 حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أُصِيبَ حَارِثَةُ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ غُلَامٌ فَجَاءَتْ أُمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَرَفْتَ مَنْزِلَةَ حَارِثَةَ مِنِّي فَإِنْ يَكُنْ فِي الْجَنَّةِ أَصْبِرْ وَأَحْتَسِبْ وَإِنْ تَكُ الْأُخْرَى تَرَى مَا أَصْنَعُ فَقَالَ وَيْحَكِ أَوَهَبِلْتِ أَوَجَنَّةٌ وَاحِدَةٌ هِيَ إِنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ وَإِنَّهُ فِي جَنَّةِ الْفِرْدَوْسِ

مجھ سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا' ہم سے معاویہ بن عمرونے بیان کیا'ہم سے ابو اسحاق نے بیان کیا' ان سے حمید نے بیان کیا کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا' انہوں نے بیان کیا کہ حارثہ بن سراقہ انصاری رضی اللہ عنہ جو ابھی نو عمر لڑکے تھے' بدر کے دن شہید ہوگئے تھے ( پانی پینے کے لیے حوض پر آئے تھے کہ ایک تیر نے شہید کردیا ) پھر ان کی والدہ ( ربیع بنت النصر' انس رضی اللہ عنہ کی پھو پھی ) رسول اللہ ا کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا

حدیث سے بدر میں شریک ہونے والوں کی فضیلت ثابت ہوئی کہ وہ سب جنتی ہیں ۔ یہ اللہ کا قطعی فیصلہ ہے ۔ یہ حا رثہ بن سراقہ بن حارث بن عدی انصاری بن عدی بن نجارہیں ۔ حارثہ کے باپ سراقہ صحا بی رضی اللہ عنہ جنگ حنین میں شہید ہوئے تھے۔ ( رضی اللہ عنہ۔ )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت