فهرس الكتاب

الصفحة 5060 من 7563

کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان

باب: قرآنن اس وقت تک پڑھو جب تک دل لگا رہے

5060 حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ

ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا ، ان سے ابو عمران جونی نے اور ان سے حضرت جندب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک اس میں دل لگے ، جب جی اچا ٹ ہونے لگے تو پڑھنا بند کر دو ۔

یہ ترجمہ بھی کیا گیا ہے کہ قرآن مجید اسی وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل ملے جلے ہوں ، اختلاف اور فساد کی نیت نہ ہو۔ پھر جب تم میں اختلاف پڑ جائے اور تکرار اور فساد کی نیت ہوجائے تو اٹھ کھڑے ہو اور قرآن پڑھنا موقوف کردو۔ اختلاف کر کے فساد تک نوبت پہنچانا کتنا برا ہے ، یہ اس سے ظاہر ہے کاش موجود ہ مسلمان اس پر غور کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت