4489 حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا معتمر، عن أبيه، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال لم يبق ممن صلى القبلتين غيري.
ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا ، ان سے ان کے والدنے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرے سوا ، ان صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے جنہوں نے دونو ں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی اور کوئی اب زندہ نہیں رہا ۔
اس سے معلوم ہو کہ حضرت ان سبن ملک رضی اللہ عنہ کا انتقال جملہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آخر میں ہوا ہے۔ ابن عبد البر نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بعد کوئی صحابی دنیا میں زندہ نہیں رہاتھا۔