فهرس الكتاب

الصفحة 3119 من 7563

کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان

باب : نبی کریم ﷺ کا یہ فرمانا کہ تمہارے لئے غنیمت کے مال حلال کئے گئے

3119 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ البَارِقِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الخَيْرُ الأَجْرُ، وَالمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ»

ہم سے مسدد نے بیان کیا ' کہا ہم سے خالد نے بیان کیا ' کہا ہم سے حصین نے بیان کیا ' ان سے عامر نے اوران سے عروہ بارقی رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیروبرکت (آخرت میں) اورغنیمت (دنیا میں) بندھی ہوئی ہے ۔

اشارہ یہ ہے کہ جہاد میں شریک ہونے والوں کو انشاءاللہ مال غنیمت ملے گا۔ اس کا مطلب یہ کہ غنیمت کا مستحق ہر شخص نہیں ہے۔ گویا آیت میں جو اجمال تھا اس کی تفصیل ووضاحت سنت نے کردی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت