فهرس الكتاب

الصفحة 4471 من 7563

کتاب: غزوات کے بیان میں

باب: نبی کریمﷺ نے کل کتنے غزوے کئے ہیں؟

4471 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَمْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قُلْتُ كَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ

ہم سے عبد اللہ بن رجاءنے بیان کیا ، انہوں نے بیان کیا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیاکہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ انہوں نے بتایا کہ سترہ ۔ میں نے پوچھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے تھے ؟ فرمایا کہ انیس ۔

یعنی ان جہادوںمیں آنحضرت ابہ نفس نفیس تشریف لے گئے ۔ جنگ ہویا نہ ہو۔ ابویعلیٰ کی روایت میںاکیس جہاد ایسے منقول ہیںجن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہیں۔ بعض نے کہا آپ ستائیس جہادوں میں خود تشریف لے گئے ہیں اور47 لشکر ایسے روانہ کئے ہیں جن میں خود شریک نہیںہوئے ، جن جہادوں میںجنگ ہوئی وہ نو ہیں ۔ بدر ، احد، مریسیع، خندق، بنی قریظہ ، خیبر ، فتح مکہ، حنین ، اور طائف۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت