فهرس الكتاب

الصفحة 1467 من 7563

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان

باب: عورت کا خود اپنے شوہر کو یا اپنی

1467 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِيَ أَجْرٌ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى بَنِي أَبِي سَلَمَةَ إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ فَقَالَ أَنْفِقِي عَلَيْهِمْ فَلَكِ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ

ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ' کہا کہ ہم سے عبدہ نے ' ان سے ہشام نے بیان کیا ' ان سے ان کے باپ نے ' ان سے زینب بنت ام سلمہ نے ' ان سے ام سلمہ نے ' انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا ' یا رسول اللہ! اگر میں ابوسلمہ ( اپنے پہلے خاوند ) کے بیٹوں پر خرچ کروں تو درست ہے یا نہیں۔ کیونکہ وہ میری بھی اولاد ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہاں ان پر خرچ کر۔ تو جو کچھ بھی ان پر خرچ کرے گی اس کا ثواب تجھ کو ملے گا۔

محتاج اولاد پر صدقپ خیرات حتی کہ مال ذکوۃ دینے کا جواز ثابت ہوا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت