فهرس الكتاب

الصفحة 1859 من 7563

کتاب: شکار کے بدلے کا بیان

باب : بچوں کا حج کرنا

1859 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ لِلسَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ وَكَانَ قَدْ حُجَّ بِهِ فِي ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہم سے عمرو بن ذرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں قاسم بن مالک نے خبر دی، انہیں جعید بن عبدالرحمن نے، انہوں نے کہا کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا، وہ سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے سائب رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے ساتھ (یعنی بال بچوں میں ) حج کرایا گیا تھا۔

دوسری روایت میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مدد کے بارے میں پوچھا تھا۔ حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے ساتھ تھے اور وہ اس وقت بالغ تھے۔ اس سے بھی بچے حج کا کرنا ثابت ہو گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت