فهرس الكتاب

الصفحة 3090 من 7563

کتاب: جہاد کا بیان

باب : مسافر جب سفر سے لوٹ کر آئے تو لوگوں کو کھانا کھلائے(دعوت کرے)

3090 حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلِّ رَكْعَتَيْنِ» ، صِرَارٌ: مَوْضِعٌ نَاحِيَةً بِالْمَدِينَةِ

ہم سے ابو الولید نے بیان کیا ' کہا ہم س شعبہ نے بیان کیا ' ان سے محارب بن دثار نے اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں سفر سے واپس مدینہ پہنچا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ مسجد میں جاکر دو رکعت نفل نماز پڑھوں ' صرار ( مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلے پر مشرق میں ) ایک جگہ کا نام ہے ۔

اس حدیث کی مناسبت ترجمہ باب سے مشکل ہے۔ بعضوں نے کہا یہ پہلی حدیث ہی کا ایک ٹکڑا ہے' اس کی مناسبت سے اس کو ذکر کر دیا۔ معلوم ہوا کہ سفر سے واپسی پر مسجد میں جا کر شکرانہ کے دو نفل پڑھنا مسنون ہے جیسے کہ خیریت کے ساتھ واپسی پر احباب و اقران کی دعوت کرنا جیسا کہ مذکور ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت