فهرس الكتاب

الصفحة 3098 من 7563

کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان

باب : نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد آپ کی ازواج مطہرات کے نفقہ کا بیان

3098 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الحَارِثِ، قَالَ: «مَا تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سِلاَحَهُ وَبَغْلَتَهُ البَيْضَاءَ، وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً»

ہم سے مسدد نے بیان کیا ' کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا ' ان سے سفیان ثوری نے ' کہا کہ مجھ سے ابو اسحاق نے بیان کیا ' کہا کہ میں نے عمرو بن حارث سے سنا ' وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی وفات کے بعد) اپنے ہتھیار ' ایک سفید خچر ' اورایک زمین جسے آپ خود صدقہ کر گئے تھے ' کے سوا اور کوئی ترکہ نہیں چھوڑا تھا ۔

ترجمہ باب حدیث کے الفاظ وارضا ترکھا صدقۃ سےنکلا۔ کیونکہ ازواج مطہرات کا خرچہ اسی زمین سے دیا جاتا تھا۔ جس کو آپ صدقہ فرماگئے تھے۔ مزید تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت