فهرس الكتاب

الصفحة 3121 من 7563

کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان

باب : نبی کریم ﷺ کا یہ فرمانا کہ تمہارے لئے غنیمت کے مال حلال کئے گئے

3121 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، سَمِعَ جَرِيرًا، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرَى بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلاَ قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ»

ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا ' انہوں نے جریر سے سنا ' انہوں نے عبدالملک سے اوران سے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسریٰ مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ پیدا نہ ہو گا اورجب قیصر مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر پید انہ ہو گا اور اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ ان دونوں کے خزانے اللہ کے راستے میں خرچ کرو گے ۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشن گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی کہ عروج اسلام کے بعد قدیم ایرانی سلطنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا' اور چودہ سو سال سے ایران اسلام ہی کے زیر نگیںہے۔ یہی حال شام کا ہوا۔ ان کے خزانے جوہزارہاسالوں سے جمع کردہ تھے۔ مسلمانوں کے ہاتھ آئے اور وہ مستحقین میں تقسیم کردیئے گئے۔ صدق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت