باب: سورۃ نوح میں اللہ کا یہ فرمانا
3382 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْكَرِيمُ ابْنُ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمْ السَّلَام
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا' کہا ہم کو عبدالصمد نے خبر دی' کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ نے بیان کیا' ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا' شریف بن شریف بن شریف بن شریف' یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہ السلام تھے ۔
اس روایت میں حضرت یعقوب علیہ السلام کا ذکر خیر ہوا ہے۔ یہی وجہ مناسبت باب ہے جو پہلے بھی گذر چکا ہے یہاں اختصار کے ساتھ ایک دوسری روایت میں اس واقعہ کا بیان کرنا مقصود ہے۔