فهرس الكتاب

الصفحة 3413 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : حضرت یونس علیہ السلام کا بیان

3413 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ إِنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى وَنَسَبَهُ إِلَى أَبِيهِ

ہم سے حفص بن عمر نےبیان کیا،کہا ہم سے شعبہ نےبیان کیا ،ان سے قتادہ نے،ان سےابوالعالیہ نےاور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نےکہ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ کسی شخص کےلیے مناسب نہیں کہ مجھے یونس بن متی سےبہتر قراردے ۔آپ نےان کےوالد کی طرف منسوب کرکےان کانام لیا تھا۔

حضرت یونس علیہ السلام کوقرآن مجید نےذوالنون یعنی مچھلی والا بھی کہاہے جنہوں نے مچھلی کےپیٹ میں جاکر آیت کریمہ (لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ) کا ورد کیا تھا ۔اللہ تعالی نے اس کی برکت سےان کومچھلی کےپیٹ سےزندہ باہر نکال لیا۔اس آیت کریمہ کےورد میں اب بھی یہی تاثیرہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت