فهرس الكتاب

الصفحة 3446 من 7563

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : سورۃ مریم میں اللہ تعا لیٰ نے فرمایا( اس )کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو کر ۔

3446 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ حَيٍّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ خُرَاسَانَ قَالَ لِلشَّعْبِيِّ فَقَالَ الشَّعْبِيُّ أَخْبَرَنِي أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَدَّبَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ فَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا كَانَ لَهُ أَجْرَانِ وَإِذَا آمَنَ بِعِيسَى ثُمَّ آمَنَ بِي فَلَهُ أَجْرَانِ وَالْعَبْدُ إِذَا اتَّقَى رَبَّهُ وَأَطَاعَ مَوَالِيَهُ فَلَهُ أَجْرَانِ

ہم سے محمدبن مقاتل نےبیان کیا،ہم کوعبداللہ بن مبارک نےخبردی ،کہا ہم کوصالح بن حیی نےخبردی کہ خراسان کےایک شخص نےشعبی سےپوچھا توانہوں نے بیان کیا کہ مجھے ابوہریرہ نے خبر دی اوران سےحضرت ابوموسیٰ اشعری نےبیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نےبیان فرمایا ، اگرکوئی شخص اپنی لونڈی کواچھی طرح ادب سکھلائے اور پورے طورپر اسےدین کی تعلیم دے ۔پھر اسے آزاد کرکےاس سے نکاح کرلےتو اسے دگنا ثواب ملتا ہے اوروہ شخص جوپہلے حضرت عیسیٰ ؑپرایمان رکھتا تھا، پھرمجھ پرایمان لایا تواسے بھی دگنا ثواب ملتا ہے اوروہ غلام جواپنے رب کابھی ڈررکھتا ہے اور اپنے آقا کی بھی اطاعت کرتاہے تواسے بھی دگنا ثواب ملتا ہے۔

خراسان کےنامعلوم شخص نےشعبی سےکہاکہ ہم لوگ یوں کہتے ہیں کہ اگر آدمی ام ولد کوآزاد کرکے پھر اس سے نکاح کرےتو ایسا ہےجیسے اپنی قربانی کےجانور پرسوار ہوا ، توامام شعبی نےیہ بیان کیا جو آگے مذکورہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت